Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ حکام نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سترہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف  پہلے ٹیسٹ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔  
پاکستانی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رووف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ منگل سے شروع ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیمیں کراچی کے مقامی اسٹیڈیم میں  پریکٹس بھی کر رہی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ چھبیس جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگس