Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • عشرہ فجر کی مناسبت سے کراچی میں ایران کا ثقافتی میلہ جاری

کراچی میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کا ثقافتی میلہ جاری ہے۔

کراچی آرٹ کونسل میں اس ثقافتی میلے کا اہتمام ایران کے خانہ فرہنگ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ ثقافتی میلے کا افتتاح کراچی میں ایران کے قونصلر احمد محمدی نے کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کا ایک اہم پہلو تہذیب و ثقافت کا انقلاب ہے جس کا مشاہدہ آج ایران کے مختلف ثقافتی پروگراموں میں کیا جاسکتا ہے۔

اس ثقافتی میلے میں ایران کی دستکاری مصنوعات، اسلامی انقلاب سے متعلق تصویریں ، کتابیں اور خطاطی کے نمونے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ کراچی آرٹ کونسل میں جاری ایران کے ثقافتی میلے کے دوران ایرانی فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ثقافتی میلے کا شہر کے عوام نے زبردست خیر مقدم کیا ۔کراچی آرٹ کونسل میں ایران کا یہ ثقافتی میلہ چار فروری تک جاری رہے گا۔

ٹیگس