Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • مغرب کی زہریلی تہذیب کے مقابلے میں

سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر آج پاکستان میں یومِ شرم و حیا منایا جا رہا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر ملک بھر آج 14 فروری کو ”یوم شرم و حیا“ منایا جائے گا۔ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اسلامی نظام معاشرت میں اخلاق سوز تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام شرم و حیا اور ادب کا دین ہے، اسلام نے تمام مذاہب پر برتری حاصل کی کیونکہ رشتوں کے تقدس اور احترام کا خیال رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم شرم و حیا کے موقع پر مساجد میں فجر کی نماز کے بعد علماء کرام ”اسلام کے رہنما اصول“ کے موضوع پر محافل کا انعقاد کریں  گے اور ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار کے خلاف عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خصوصی ہدایات جاری کی ہین اور خواتین سے بھی انہوں نے درخواست کی ہے کہ ایسے بے ہودہ تہواروں کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان مغربی تہذیب کے رنگ سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نے اس حوالے سے میڈیا کے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ میڈیا اس بے ہودہ تہوار کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اس میں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی نظام قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

ٹیگس