Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی میری ٹائم مشقوں میں ایران کی شمولیت

ساتویں کثیر القومی میری ٹائم مشقیں پاکستان میں جاری ہیں جن میں ایران سمیت دنیا کے پینتالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان نیوی کے سربراہ اور غیر ملکی فوجی ماہرین نے کراچی کے ساحل پر امن دوہزار اکیس کے نام سے انجام پانے والی کثیر القومی میری ٹائم مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ کموڈور "شفقت رودسری" کی قیادت میں ایرانی بحریہ کا ایک وفد بھی مبصر کی حیثیت سے مشقوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ امن کے لیے ایک ساتھ رہیں جیسے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والی یہ کثیر القومی میری ٹائم مشقیں سولہ فروری تک کراچی کے ساحلوں پر جاری رہیں گی۔ان مشقوں میں ایران کی مشارکت نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان بحری اور فوجی شعبوں میں تعاون اور تبادلہ خیال کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے جس سے بین الاقوامی سمندری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹیگس