Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ضمنی انتخابات کے نتائج

پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی دو دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سے تین کے نتائج کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جبکہ ایک حلقے کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ پچھتر میں ضمنی انتخابات کے نتائج میں غیرضروری تاخیر اور عملے کے لاپتہ ہونے کے باعث بیس پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردو بدل کے خدشے کے کو دیکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو غیرحتمی نتیجہ کے اعلان سے روک دیا ہے۔

پاکستان میں دو قومی اور دو صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے جمعے کو ووٹ ڈالے گئے تھے جس کے دوران ڈسکہ میں پیش آنے والے  تشدد کے واقعات میں دو افراد مارے گئے تھے۔

ایک  طرف حمکران جماعت تحریک انصاف نے این اے پچھتر میں اپنی جیت کا دعوی کیا ہے اور دوسری طرف حزب ا ختلاف کی جماعت مسلم لیگ کا دعوی ہے کہ اس حملے میں اس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اگر چہ تاحال ضمی انتخابات کے نتائج کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم غیر سرکاری نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ این اے پچھتر کو چھوڑ کر جہاں انتخابی نتائج روک لیے گئے ہیں باقی تین حلقوں میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں حلقے پی کے ترسٹھ سے مسلم لیگ نون کے امیدوار افتخار ولی کامیاب ہوگئے ہیں جسے حکمران جماعت پی ٹی آئی گا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس