Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے، پاکستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن خفیہ ہی ہوں گے۔ عدالت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے کا فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے دیا۔

پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس یحیی آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو چھبیس کے تحت الیکشن خفیہ ہوں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنائے اور شفاف الیکشن کے لئے وہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے سکتا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے، جہاں اس فیصلے کو پاکستان کی جیت قرار دیا ہے وہیں حکومت نے بھی کہا کہ عدالت کا فیصلہ آئینی اور قانونی ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن دلچسپ ہوں گے۔

ٹیگس