Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

پاکستان میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں کورونا کے تین ہزار چار سو انچاس نئے مریضوں اور چالیس اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چھے لاکھ انیس ہزار دو سو انسٹھ ہے جن میں سے تیرہ ہزار سات سو ستاون افراد موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں اور پانچ لاکھ اٹھتر ہزار تین سو چودہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ستائیس ہزار ایک سو اٹھاسی ہے جن میں سے دو ہزار چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بیالیس ہزار آٹھ سو پینتالیس ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ملک میں انجام پانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد چھیانوے لاکھ ستاسی ہزار ہوگئی ہے۔

ٹیگس