Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت

پاکستان میں بچوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سے دس برس کے بانوے بچوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پچیس مارچ کو اسلام آباد میں دس سال تک کے انچاس بچے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکیس سے تیس سال کے ایک سو ترانوے ، اکتیس سے پینتالیس سال کے ایک سو پینتالیس اور اکیاسی سال سے زائد عمر کے چار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں ۔پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے چار ہزار چار سو اڑسٹھ نئے مریضوں اور سڑسٹھ نئی اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔

ٹیگس