پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی اور جان لیواوائرس سے ایک دن میں مزید 96 افراد جاں بحق جب کہ 5 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 530 ہو گئی تاہم اس بیماری سے 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 55 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 374 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 53 ہزار127 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔