Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ معاملات سامنے آئے ہیں جو گذشتہ برس جون کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے معاملات میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو صورتحال پہلی لہر سے بھی زیادہ خطرناک ہوجائے گی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تقریبا پانچ ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں چھیانوے افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق گذشتہ برس جون کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ یعنی چار ہزار نو سو چوہتر معاملات سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اس وقت افعال کیسز کی تعداد ترپن ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تقریبا چھے لاکھ تہتر ہزار ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اب تک ساڑھے چودہ ہزار سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں۔

تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

ٹیگس