Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کو  جنوبی افریقہ پر ایک دو سے برتری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے پاکستان نے اٹھائیس رن سے جیت کر سریز اپنے نام کرلی۔

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے سلامی بلے بازوں، فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک سو بارہ رن کی شراکت قائم کی، تاہم امام الحق ستاون رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
 فخر زمان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی جبکہ کیپٹن بابر اعظم نے چورانوے رن بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے اپنے کھیل کے اختتام پر مقررہ پچاس اوور میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو بیس رن بنائے تھے اور جنوبی افریقہ جیت کے لیے تین سو اکیس رن کا ہدف دیا تھا۔
بعد ازان جنوبی افریقہ نے بلے بازی کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور ایڈن مرکم نے جینمین ملان کے ساتھ مل کر ٹیم کو چون رن دیئے۔ تاہم یہ شراکت تادیر قائم نہ رہ سکی پہلے ایڈن مرکم اٹھارہ رن بنا کر، اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی جے جے اسمٹس سترہ رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

بعد ازاں کپٹن ٹمبا نے ملان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کے اسکور میں پچاس رن کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی صرف بیس رن بنا کر پویلین کو چلتے بنے۔
جنوبی افریقہ کو اگلا دھچکا اس وقت لگا جب چند رن کے اضافے سے پانچویں وکٹ گری اور ہنری کلاسن کریز چھوڑنا پڑی۔
پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ایندائل فلکوایو اور کائل ویرین نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو سو رن تک پہنچایا۔ دنوں کھلاڑیوں نے بالترتیب چون اور باسٹھ رن بنائے۔  
بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی ٹیم کو فتح سے ہمنکار نہ کرسکے اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم، دوسو بانوے کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز چونتیس رن کے عوض تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تین میچوں کی سریز میں پاکستان کو جنوبی افریقہ پر ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے برتری حاصل ہوئی۔

ٹیگس