Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے راستے کا افتتاح

پاکستان اور افغانستان نے طورخم بارڈ کے بعد اب غلام خان بارڈر سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، نئی سرحدی گزرگاہ کے افتتاح کے موقع پر  کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹرید معاہدے کے تحت سامان لانے والی دو گاڑیوں کو شمالی وزیرستان میں واقع غلام خان بارڈر سے کابل کے لیے روانہ کیا گیا۔

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کے  افتتاح سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ وسطی ایشیا کے ملکوں تک سامان رسد کی ترسیل میں آسانیاں پیدا ہونگی اور تقریبا بیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت ہندوستانی سامان کے حامل ٹرکوں کو بھی اپنی سرزمین سے گزر کر افغانستان جانے کی اجازت دے رکھی ہے اگرچہ  نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تجارت بدستور بند ہے۔  

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دس سالہ معاہدہ اکتوبر دوہزار دس میں ہوا تھا اور گزشتہ دنوں اس کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

ٹیگس