Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کا پارلیمانی وفد افغانستان کا دورہ کرے گا

پاکستان کا ایک پارلیمانی وفد اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں افغانستان کا دورہ کرے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان کے دس رکنی پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور امن کی علاقائی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ، افغان پارلیمنٹ کے سربراہ میر رحمان رحمانی کی دعوت پر انجام پائے گا۔

 پروگرام کے مطابق پاکستان کا پارلیمانی وفد افغانستان میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور دیگر اعلی افغان عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا۔

افغانستان کے امور میں پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق خان اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی پارلیمانی وفد کے مجوزہ دورہ افغانستان کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم موڑ قرار دیا ہے۔

ٹیگس