Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی

پاکستان میں کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ سے اس ملک کے حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں اور موجودہ کورونا صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار تک جا پہنچی ہے، آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے، اسپتال کورونا کے مریضوں سے مسلسل بھر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے تیس فیصد زائد ہے، اور ملک میں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید تہتر افراد انتقال کرگئے، اٹھارہ اپریل کو ساٹھ ہزار ایک سو باسٹھ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پانچ ہزار ایک سو باون نئے مریض سامنے آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کم ہو رہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرکے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

 

ٹیگس