پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، پنجاب میں شدت زیادہ
May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ اور اموات میں تیزی آگئی ہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کی وجہ اس وبا سے بچاؤ کے لئے طبی ہدایات کو نظرانداز کرنا بتایا ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چار ہزار ایک سو تیرہ نئے مریضوں اور ایک سو انیس اموات کا اندراج کیا گیا۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دوران پانچ ہزار چھے سو پینسٹھ مریض شفایاب ہوئے ۔
پاکستان میں کورونا سے آٹھ لاکھ اکتالیس ہزار چھے سو چھتیس افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے اٹھارہ ہزار چار سو انتیس کا انتقال ہوچکا ہے ، سات لاکھ اڑتیس ہزار سات سو ستائیس کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور چوراسی ہزار چار سو اسّی افراد زیر علاج ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے بدحال مریضوں کی تعداد پانچ ہزار دو سو گیارہ بتائی گئی ہے۔