May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، مریضوں اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چارہزار ایک سو نو نئے مریضوں اور ایک سوبیس اموات کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزارسات سوستانوے ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ چون ہزار دو سو چالیس ہے جن میں سے سات لاکھ باون ہزار سات سو بارہ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بیاسی ہزار سات سو اکتیس ہے جن میں چار ہزار سات سو بارہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
اس دوران پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ اور نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت ملک کو لاحق کورونا کی ہلاکت خیزی کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہے ۔

ٹیگس