May ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز

کم عمرترین پاکستانی کوہ پیما نے ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔

انہوں نے دنیا کے کم ترین ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ 19 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہروز کاشف نے جو اس سے قبل براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔

 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی ہے۔

ٹیگس