Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • صوبہ سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیا اور کہا کہ پیر سے سندھ میں اسکول کھول دیے جائیں گے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شہر کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معمول کی زندگی بحال کرنے کے لیے ہم سب کو ویکسین لگوانا ہوگی۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ کرنے والے فرنٹ لائن ورکروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین کے حصول میں دلچسپی لیں تاکہ ہم نارمل زندگی کی جانب تیزی سے لوٹ سکیں ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک لی جائیں گی۔

انہوں نے اسی طرح کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہا کہ صوبے میں نویں اور اس کے اوپر کی کلاسز پیر سے کھل جائیں گے جبکہ دوکانیں رات آٹھ بجے تک کھلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد تئیس ہزار چھے سو بیاسی ہے جن میں سے آٹھ سو انسٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس