Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • اشرف غنی اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو منسوخ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مجوزہ ٹیلی فونک گفتگو منسوخ ہوگئی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمداللہ محب کے بیانات، افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے اشرف غنی سے ٹیلی فونی رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس افغان عہدیدارنے تین ہفتے پہلے اور پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے چند روز بعد کہا تھا کہ اسلام آباد طالبان کی حمایت کرتا ہے تاکہ افغانستان میں امن و امان قائم نہ ہو۔

ٹیگس