Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • پی ایس ایل کے میچوں میں لاھور قلندرز اور ملتان سلطانز کی فتح

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں، لاھور قلندرز نے پشاور زلمی کو اورملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پی ایس ایل کے سولہویں میچ میں ملتان سلطانز نے سخت مقابلے کے بعدا کراچی کنگز کو بارہ رن سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیتر رن کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔ بابر اعظیم نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے پچاسی رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

پی ایس ایل کے سترہویں میچ میں لاھور قلندرز نے ، پشاور زلمی کو دس رن سے ہراکر پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ لاھور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، پشاور زلمے کو ایک سو ستر رن کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں پشاور زلمی، مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو ساٹھ رن بنا سکی اور اس طرح پی ایس ایل کا سترہواں میچ لاھور قلندرز نے دس رن سے جیت لیا۔

ٹیگس