Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دس وکٹ سے شکست دی

پاکستان سپر لیگ دو ہزار اکیس کے اٹھارھویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دس وکٹ سے شکست دے دی ۔

ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ کا اٹھارھواں میچ اسلام آباد یوٹائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا گیا ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بلے بازی کی دعوت دی۔
گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو ایک سو چونتس رن کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے سلامی بلے بازوں نے بھی یہ ہدف دس اوور میں حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دس وکٹ سے تاریخی شکست دے دی ۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے سلامی بلے بازی کولن منرو نے نوے اور ان کے ساتھی عثمان خواجہ نے چالیس رن بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ تینتالیس رن جیک ویدر الڈ نے اور ان کے بعد اعظم خان نے تیئس رن بنائے۔

ٹیگس