Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کمزور

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر اگرچہ کمزور پڑچکی ہے لیکن متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار ایک سو چورانوے نئے مریضوں اور ستاون اموات کا اندراج ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار اڑتیس مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ انتالیس ہزار نو سو اکتس ہے جن میں سے اکیس ہزار چھے سو تینتس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، بیالیس ہزار سات سو سترہ افراد زیر علاج ہیں اور آٹھ لاکھ پچھتر ہزار پانچ سو اکیاسی افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس