Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا پابندیوں میں نرمی

پاکستان میں منگل سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے منگل سے ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں میں اعلان کی جانے والی نرمی کے مطابق اب دفاتر میں سو فیصد حاضری کی اجازت ہے ۔

اسی کے ساتھ شہروں کی مقامی انتظامیہ کو اس بات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے کہ بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند کئے جائیں ۔ 
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے آٹھ سو اڑتیس نئے مریضوں اور انسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس