بعض قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے: قریشی
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں بدستور موجود ہے جس پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے تنقید کی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے مزید چھے نکات پر عمل درآمد کے لئے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ستائیس نکات پر عمل درآمد کا ٹاسک دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے ستائیس میں سے چـھبیس نکات پر عمل کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس صوتحال میں کہ پاکستان نے ستائیس میں سے چھبیس نکات پر عمل کیا ہے، اس کو گرے لسٹ میں باقی رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف، تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل ادارہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر، تلوار لٹکتی رہے۔