پاکستان میں خواتین ٹریفک پولیس
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
کراچی میں پہلی بار خاتون ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا۔
کراچی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک پولیس کی خاتون اہلکار سڑکوں پر نظر آئی ہیں۔ کراچی کی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا۔
شارع فیصل پر خاتون پولیس اہلکار موٹر سائیکلوں کے ساتھ تعینات کی گئی ہیں لیکن انہیں ابھی چالان کاٹنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون ٹریفک پولیس اہلکاروں کو میٹرو پول سے کراچی ایئرپورٹ تک راؤنڈ کرنے، ٹریفک پر نظر رکھنے اور ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔