Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار تین سو ستائیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس دوران کورونا کے مزید اکتیس مریض لقمہ اجل بن گئے اور نو سو چھپن کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی شرح بڑھ کے چھے اعشاریہ ایک سو سات فیصد ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین سے مجموعی تعداد نو لاکھ تراسی ہزار سات سو انیس ہے جن میں سے بائیس ہزار سات سو بیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، تینتالیس ہزار چھے سو ستر زیرعلاج ہیں اور نو لاکھ سترہ ہزار تین سو انتیس شفایاب ہوچکے ہیں۔

ٹیگس