Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ سے جیت لیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کی شام انگلینڈ میں کھیلا گیا۔

انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر دو سو بتیس رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے دو سو تینتیس کا ہدف دیا۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ پچاسی اور محمد رضوان نے ترسٹھ رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو اور ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں دو سو ایک رن پر آؤٹ ہوگئ اور پاکستان نے پہلی ٹی ٹوئنٹی اکتیس رن سے جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگسٹن نے ایک سو تین اور جیسن نے بتیس رن بنائے اور دیگر بلے باز کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے تین تین وکٹ لئے اور عماد وسیم ، محمد حسنین اور حارث روؤف نے ایک ایک وکٹ لیا۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

ٹیگس