Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان، بی بی پاکدامن کے دربار کی تعمیر

حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامنؒ کو جدید انداز میں ڈھالنا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ اوقاف پنجاب کے ترجمان کے مطابق تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کو کسی بھی ناگہانی حادثہ سے محفوظ رکھنے کیلئے عارضی طور پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامنؒ کو جدید انداز میں ڈھالنا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ کی طرف سے مالی سال21-2020ء بجٹ میں 126.796 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 693 ملین روپے گرانٹ مختص کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق 18 فٹ قطر کے گنبد کی تعمیر کے ساتھ ہی دیگر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بی بی پاکدامن کے مزار پر زائرین کو کسی بھی ناگہانی حادثہ سے محفوظ  رکھنے کیلئے عارضی طور پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

زائرین کرام سے ذوالحج کے ایام بالخصوص9,8,7 ذوالحجہ کو دربار شریف پر حاضر نہ ہونے کی پُر زور اپیل کی گئی ہے۔

 

ٹیگس