پاکستان نے چمن سرحد عارضی طور پر کھول دی
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد چمن ویش کو عارضی طور پر کھول دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے متصل سرحد انسانی ہمدری کی بنیاد پر کھولی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چار روز کے دوران دوسری مرتبہ افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے مذکورہ سرحد کو کھولا ہے۔
جو پاکستانی شہری ویش کے علاقے میں پھنس گئے تھے ان کو بھی طالبان نے پاکستان واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اسپن بولدک اور ویش کا سرحدی علاقے میں افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپیں تھم گئی ہیں تاہم یہ علاقہ تاحال طالبان کے کنٹرول میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے بدھ کے روز پاکستان سے ملنے والے سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد حکام نے مذکورہ سرحد کو رفت و آمد کے لیے بند کردیا تھا-