Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے معاملات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار پانچ سو اناسی کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ اس وبا سے مزید چالیس افراد انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے یعنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا کے اکتالیس ہزار ایک سو چھیاسی کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں دو ہزار پانچ سو اناسی معاملات مثبت رہے  اور مزید چالیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی جو وزارت صحت کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز آج ایک روز کیلئے بند کیے گئے ہیں، عید کے دوسرے دن سینٹرز میں ویکسینیشن کا عمل دوبارہ فعال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
 

 

ٹیگس