Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شدید تر ہوگئ ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار ایک سو انیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح سات اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چوالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو ستاسی ہوچکی ہے جن میں سے تئیس ہزار ایک سو تینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں، چھپن ہزار نو سو باون افراد زیر علاج ہیں اور نو لاکھ پینتیس ہزار سات سو بیالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

 

ٹیگس