Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر نے وحشتناک شکل اختیار کرلی۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزی بڑھ گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں کورونا کے چار ہزار پانچ سو سینتس نئے مریضوں اور چھیاسی اموات کا اندراج کیا گیا۔
پاکستان کے کورونا سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کے سات اعشاریہ سات، نو فیصد ہوگئی ہے۔
اس درمیان سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال کراچی کی بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کے پچیس فیصد سے بھی زائد ہوگئی ہے۔
اس دوران سندھ کے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے پابندیاں بڑھا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس