Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی شدت

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید چار ہزار سات سو بیس مریضوں اور پچانوے اموات کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار سات سو اسّی کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح آٹھ اعشاریہ دو چار فیصد ہے۔پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کراچی میں زیادہ ہے۔ کراچی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح پچیس فیصد سے تجاوز کرگئی تھی جس میں نسبتا کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اب بھی یہ شرح اکیس فیصد سے زائد ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ تریسٹھ ہزار ایک سو پچیس ہے جن میں سے تئیس ہزار سات سو ستانوے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اناسی ہزار آٹھ سو سینتیس زیر علاج ہیں اور نو لاکھ انسٹھ ہزار چار سو اکیانوے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گیارہ لاکھ تئیس ہزار دو سو ستتر افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس ملک میں تین کروڑ ترپن لاکھ چھے ہزار آٹھ سو بانوے افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکاہے۔

ٹیگس