Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیوں کے غیرذمہ دارانہ انخلا پر پاکستان کی تنقید

پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عجولانہ اور غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں خلاء پیدا ہوا تو اس کی جگہ دہشتگرد گروہ لے لیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں بھاری قیمت چکائی ہے اور دنیا کو جان لینا چاہئے کہ ہم نے ستر ہزار جانیں گنوائی ہیں اور بھاری مالی نقصان برداشت کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس کا تعلق دو مہینے یا دو سال سے نہیں ہے بلکہ ہم تقریبا بیس سال افغانستان میں رہے اور اس ملک میں تقریبا دوٹریلین ڈالر خرچ ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں بدانتظامی اور بدعنوانی کے سلسلے میں شک ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کا اور افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار نہیں ہے ۔

ٹیگس