Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاک ایران سرحد پر مزید تجارتی راہداریوں کے قیام کا اعلان

صدر ایران نے پاک ۔ ایرن سرحد سے متصل مزید چھے تجارتی راہداریاں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات ایران کا دورہ کرنے والے پاکستان کے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے آبائی علاقے نوکنڈی میں ایک بیان میں کہی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اپنے حالیہ دورہ ایران اور نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کو مطلع کیا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے پاکستانی شہری مزید تجارتی راہداریوں کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایران نے ان کی تجویز کو قبول کرلیا۔

صادق سنجرانی نے نئی تجارتی راہداریاں کھولنے کے اعلان پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گزشتہ دنوں صدر ایران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی اور صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

ٹیگس