Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار نو سو چونتiس نئے کورونا مریضوں اور ایک سو دو اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار تین سو چھہتر مریض شفایاب ہوئے۔ پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح آٹھ اعشاریہ تین صفر فیصد ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ پچاسی ہزار دو سو چورانوے ہے جن میں سے چوبیس ہزار ایک سو ستاسی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، پچاسی ہزار چھے سو تینتیس زیر علاج ہیں اور نو لاکھ پچھتر ہزار چار سو چوہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں اور سب سے زیادہ متاثر شہر کراچی ہے جہاں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح بیس فیصد سے زائد بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس