Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 217 پر آل آوٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو سترہ رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیزن کا پہلا ٹیسٹ میچ سبینا پارک جمائیکا میں کھیلا جارہا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف دو سو سترہ رن بنا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھپن رن فواد عالم نے بنانے، ان کے بعد فہیم اشرف نے چوالیس، کپتان بابر اعظم نے تیس اور محمد رضوان نے تیئس رن بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلز نے تین تین وکٹ لئے، کیماروچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کائل میئرز نے ایک وکٹ لیا۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز شروع کر دی تھی اور آخری اطلاع ملنے تک اس کے دو وکٹ گر چکے تھے۔

ٹیگس