Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف الیکشن کرائیں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایسا الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ وہ دھاندلی اور بدعنوانی ختم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی سے کام لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے اور انتخابات میں جو فراڈ ہوتا ہے ان سب کا حل ٹیکنالوجی میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں سے کام لیکر پاکستان میں پہلی بار ایسا الیکشن کرائیں گے جس کے نتائج سبھی قبول کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، اور ایک ایک گھر سے سوسو جعلی ووٹ رجسٹرڈ کرائے جانے جیسے تمام کام ختم کردیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں الیکٹرانک مشینیں آجانے کے بعد اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کرکے صحیح معنی میں اکیسویں صدی کے انتخابات کرائیں گے۔

 

ٹیگس