پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i392177-پی_ڈی_ایم_کا_حکومت_کو_ٹف_ٹائم_دینے_کا_فیصلہ
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج کراچی کے باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج کراچی کے باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں اور مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن تحریک کے لیے ستمبر کے اوائل میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا جس میں ملک گیر جلسوں اور کاروان مارچ کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج کراچی کے باغ جناح میں ایک جلسہ عام بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی ۔

جے یو آئی ترجمان کے مطابق جلسہ گاہ میں بڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے جس پر 500 افراد بیٹھ سکیں گے جبکہ پنڈال میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسہ میں جے یوآئی کے 10 ہزار رضا کار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔