Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا  نے تباہی مچادی مزید 101 افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد انتقال کرگئے اس طرح پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 889 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3559 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 5 ہزار 214 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 5 کروڑ 51 لاکھ 78ہزار 137 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس