Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ پاکستان سے روابط  کا جائزہ لے گا، انٹونی بلینکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل پر امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے متعدد مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متصادم ہیں،بائیڈن انتظامیہ جلد پاکستان سے امریکہ کے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کے مسئلے میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی اس پر امریکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔انہوں نے اسی کے ساتھ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتے۔

انٹونی بلنکن نے پاکستان سے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے بارے میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اور عالمی برادری کے مسلسل ساتھ پر زور دیا۔

ٹیگس