Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • وزیراعظم پاکستان عمران خان کا طالبان کو مشورہ

پاکستان کے وزیر اعظم نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو سب سے پہلے ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے وعدے پرعمل کرنا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں دسیوں سال بعد جنگ کے خاتمے کا موقع فراہم ہوگیا اور عالمی برادری کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مثبت تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان بقائے باہمی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

ٹیگس