Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • افغان معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب، پاکستان کا امریکہ سے افغانوں کے 9 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اس لئے افغانوں کے 9 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے۔ برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اوریہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔

ٹیگس