چیف جسٹس آف پاکستان سے مہنگائی پر نوٹس لینے کے لئے تاجر برادری کی اپیل
پاکستانی تاجروں نے اپنے ملک کے چیف جسٹس سے مہنگائی کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ تاجرنمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت، غربت کے بجائے غریب مٹاؤ پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اس اعلامیے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دس روپے انچاس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے پچانوے پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے چوالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے چوراسی پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول ایک سو سینتس روپےاناسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک سو چونتس روپے اڑتالیس پیسے، لائٹ ڈیزل ایک سو آٹھ روپے پنتیس پیسے اور مٹی کا تیل ایک سو دس روپے چھبیس پیسے فی لیٹر ہوگیا۔