Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے اور اس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق شہباز شریف نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی اور سرمایہ کار، صنعت کار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورت حال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کر چکا تھا اور ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں بھی ان کی حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس