Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • کابل میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقاتیں

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ کابل میں اعلی طالبان رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جمعرات کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔

انھوں نے کابل میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا آخوند، نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی اور دیگر اعلی طالبان حکام سے مختلف مسائل منجملہ تعلقات کی تقویت، پناہ گزینوں اور افغانستان کے لئے عالمی امداد کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی کے اس دورے میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی، ہمراہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی آئی ایس آئی کے سربراہ، پہلے ایسے غیر ملکی عہدیدار تھے جنھوں نے کابل میں طالبان کے پہنچنے اور عبوری طالبان حکومت تشکیل دینے سے قبل، افغانستان کا دورہ کیا اور ان کی واپسی سے قبل طالبان نے اپنی حکومت تشکیل دی اور کابینہ کا اعلان کیا۔

افغانستان میں آئی ایس آئی کے سربراہ کی موجودگی میں ہی طالبان نے پنجشیر کی طرف پیش قدمی کی اور رپورٹ ملی کہ پاکستان کے جنگی طیاروں نے مزاحمتی محاذوں پر بمباری کی۔

دوسری جانب دنیا اس بات کی دعویدار ہے کہ طالبان میں پاکستان کا خاصا اثر و رسوخ ہے اور افغانستان کی بیس سالہ جنگ میں اس ملک پر بارہا طالبان کی براہ راست حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔ البتہ پاکستانی حکام ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس