پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلیں
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں پاکستان کی وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی گئی ہیں۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان، آئی ایم ایف کا بورڈ کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان، ٹیکس محصول بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات انجام دے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کو نجکاری پروگرام پر عمل درآمد اور پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق شرائط کے نفاذ کو بھی، یقینی بنانا ہوگا۔
پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف پر نظر ثانی کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرائط بھی عائد کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی وزارت حزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔