Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی تصدیق

حکومت پاکستان افغان طالبان کے تعاون سے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن معاہدے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ، تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات ملکی آئین اور اقتدار اعلی کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام پا رہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان مکمل جنگ بندی کے حوالے سے پوری آمادگی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آئندہ دور میں جنگ بندی کا دائرہ مزید وسیع تر ہونے کی توقع ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہناہے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنا درست نہیں اور اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ ادھر افغانستان کے طالبان مخالف دھڑے حکومت پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں جسے حکومت اسلام آباد ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے۔

ٹیگس