تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم، کارکن دھرنا ختم کرکے لاہور پہنچ گئے
Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
تحریک لبیک پاکستان کے کارکن دھرنا ختم کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے پابندی ختم ہونے کے بعد صوبہ پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں گیارہ دن سے جاری دھرنا ختم کردیا، جس کے بعد مظاہرین واپس لاہور پہنچ گئے۔
رپورٹوں کے مطابق دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے والے ٹی ایل پی کے کارکن فی الحال گھروں کو نہیں جا رہے۔
یاد رہے کہ پیر کو پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد وزیرآباد کے ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔ دھرنے کے باعث انٹرنیٹ سروس بند تھی جس کی وجہ سے بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا تھا جبکہ شہریوں کے معمولات زندگی بھی شدید متاثر تھے۔