دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کے 2 فوجی جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i398305-دہشت_گردوں_کا_حملہ_پاکستان_کے_2_فوجی_جاں_بحق
پاکستان کی حکومت اور طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کے باوجود دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کے 2 فوجی جاں بحق

پاکستان کی حکومت اور طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کے باوجود دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ صوبۂ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح جاں بحق ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔